اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، سیکریٹری اطلاعات امبرین جان اور دیگر سینئر حکام بھی موجود تھے۔
وزیراعظم نے نئے چینل کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور وہاں کام کرنے والے نوجوان پروفیشنلز سے ملاقات کی۔
انہوں نے ان کے جذبے کو سراہا اور کہا کہ بیرونی بیانیے کے خلاف جدوجہد میں ان کا کردار انتہائی اہم ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ اس ڈیجیٹل چینل کے قیام کا بنیادی مقصد پاکستان سے متعلق غلط بیانی اور پروپیگنڈے کا مؤثر جواب دینا ہے، تاکہ عوام کو مسلسل مستند اور درست خبریں فراہم کی جا سکیں

