احتساب عدالت میں القادر ٹرسٹ اراضی کیس کی سماعت کے دوران نیب نے سابق وزیراعظم عمران خان کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی۔
پولیس لائنز میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کیس کی سماعت کر رہے ہیں۔
القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی نمائندگی خواجہ حارث، بیرسٹر علی گوھر اور ایڈووکیٹ علی بخاری کر رہے ہیں۔

