پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عوام پر کرایوں میں اضافے کا بم گرا دیا گیا۔
پبلک ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کر دیا، پبلک ٹرانسپورٹرز کی جانب سے 100 روپے سے 200 روپے تک کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔
ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کرایوں میں اضافہ کرنا مجبوری ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد گاڑیوں کے دیگر سپئیر پارٹس بھی مہنگے ہو جاتے ہیں
ٹرانسپورٹرز کا مزید کہنا ہےکہ اگر کرایوں میں اضافہ نہ کیا تو گاڑیاں بند کرنی پڑ سکتی ہیں ، کرایوں میں اضافے کے بعد مسافروں کی آمد و رفت مزید کم ہو جائیگی۔
دوسری جانب ریلوے انتظامیہ نے ٹرینوں کے کرایوں میں 10 فیصد اضافہ کردیا ہے۔
محکمہ ریلوے نے 17 اگست سے ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے، شہریوں کو بکنگ پر آج سے ہی 10 فیصد اضافی ادا کرنے ہوں گے۔
فرید ایکسپریس، شاہ لطیف ایکسپریس کے کرایوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے، دونوں ٹرینوں کے لاہور کا کرایہ 3450 کردیا گیا ہے۔