ایس ایس پی خیرپور کے مطابق رانی پور کی حویلی سے لاپتا 20 سالہ لڑکی کے کیس کی تحقیقات میں پیر سہیل شاہ کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جب کہ لڑکی کے گھر والوں کو بھی طلب کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں رانی پور کے ایک اور پیر کی حویلی سے 20 سال کی شادی شدہ لڑکی کے لاپتا ہونے کا انکشاف ہوا۔
لاپتا 20 سالہ لڑکی کے ورثا نے پیر سہیل احمد شاہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا تعلق قمبر کے علاقے مینا گاؤں سے ہے، ان کی بیٹی شادی شدہ ہے اور میاں بیوی کے درمیان تنازع ہوا تھا، معاملہ حل ہونے تک پیر سہیل احمد شاہ نے لڑکی کو حویلی میں امانتاً چھوڑنے کو کہا تھا، ڈیڑھ سال قبل رانی پور حویلی سے اچانک فون کال کرکے آگاہ کیا گیا کہ لڑکی لاپتا ہوگئی ہے۔
ورثا کا کہنا تھاکہ رانی پور حویلی میں کئی مرتبہ گئے لیکن لڑکی کا کچھ نہیں بتایا گیا۔