
16 جنوری کی رات تقریباً 3 بجے، سیف علی خان کے ممبئی کے باندرا میں واقع گھر میں ڈکیتی کی کوشش کی گئی، جسے اداکار نے شجاعت سے ناکام بنا دیا۔
مزاحمت کے دوران، سیف علی خان پر چاقو سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں انہیں 6 زخم آئے، جن میں سے 2 گہرے تھے اور ایک ذخم ریڑھ کی ہڈی کے قریب تھا۔ زخمی حالت میں، سیف علی خان کو ان کی گاڑی کے بجائے رکشہ کی مدد سے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔
ان کے بیٹے، تیمور علی خان نے رکشہ ڈرائیور بھجن سنگھ رانا کی مدد سے اپنے والد کو اسپتال پہنچایا۔ بھجن سنگھ نے بتایا کہ وہ رات کو اپنے گھر کے قریب سے گزر رہے تھے، جب ایک خاتون نے رکشہ روکا۔ انہوں نے سیف کو رکشے میں دیکھا جو سفید شلوار قمیض میں ملبوس تھے اور ان کے کپڑے خون سے آلود تھے۔
رکشے میں ایک 7 سے 8 سال کا بچہ بھی موجود تھا۔ سیف علی خان نے رکشہ ڈرائیور کو لیلاوتی اسپتال لے جانے کا کہا، اور بھجن سنگھ کو یہ نہیں معلوم تھا کہ وہ سیف علی خان ہیں۔ اسپتال پہنچنے پر، سیف نے گارڈ کو بلا کر اپنا نام بتایا
