اسلام آباد: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان اتوار کے روز اسلام آباد پہنچے، جہاں وہ دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں، بالخصوص تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق امور پر بات چیت کریں گے۔
دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے ہم منصب کا اسلام آباد میں استقبال کیا۔

