جنوبی امریکی ملک ایکواڈور میں ایک عجیب اور حیران کن واقعہ پیش آیا جہاں مردہ قرار دی گئی خاتون اپنی آخری رسومات کے دوران زندہ ہوگئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 9 جون کو ایکواڈور کے شہر باباہویو میں بیلا مونٹویا نامی خاتون کو طبیعت ناساز ہونے پر مقامی اسپتال میں داخل کروایا گیا۔
تاہم صرف 3 گھنٹے بعد ہی ڈاکٹروں کی جانب سے بتایا گیا کہ دوران علاج خاتون دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں۔ان کی موت کی اطلاع اہل خانہ کو دی گئی۔