کراچی میئر کے انتخاب کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی دونوں ہی اپنے امیدوار کی کامیابی کا دعویٰ کر رہے ہیں۔ میئر کے انتخابات کے لیے آج جمعرات کو رائے شماری کرائی جائے گی۔
تین دہائیوں سے کراچی کے بلدیاتی نظام پر حکومت کرنے والی سندھ کے شہری علاقوں کی جماعت متحدہ قومی موومنٹ اس عمل میں شامل نہیں ہے۔
سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ کراچی میں میئر کے انتخاب میں کاٹنے کے مقابلے کی توقع ہے، کیونکہ شہر سے کوئی بھی جماعت واضح اکثریت حاصل نہیں کر سکی ہے۔ جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی دونوں کو ہی دیگر جماعتوں کے نمائندوں کی حمایت کی ضرورت ہے۔