Pakistan's former prime minister, Imran Khan (C) arrives at a registrar office in Lahore High court to sign surety bonds for bail in various cases, in Lahore on July 3, 2023. (Photo by Arif ALI / AFP)
سلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کے اپیلوں پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ سیشن کورٹ درخواست کو دوبارہ سنے۔
ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ سیشن کورٹ دوبارہ فریقین کو سن کر قابل سماعت ہونے سے متعلق درخواست پر فیصلہ کرے۔
عدالت نے توشہ خانہ کیس دوسری عدالت میں منتقل کرنے کی عمران خان کی درخواست مسترد کر دی۔
عدالت نے عمران خان کی جج تبدیلی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور ہی توشہ خانہ کیس کو سنیں گے۔
تحریک انصاف کے چیئرمین کی اپیلوں پر فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سنایا۔
عمران خان نے توشہ خانہ کیس کا ٹرائل روکنے، جج ہمایوں دلاور کو تبدیل کرنے اور حق دفاع ختم کرنے سمیت آٹھ درخواستیں دائر کر رکھی تھیں۔
خیال رہے کہ سیشن کورٹ میں توشہ خانہ کیس کے حتمی دلائل جاری ہیں۔ آج جمعے کو بھی الیکشن کمیشن کے وکیل نے سیشن عدالت میں حتمی دلائل دیے۔
دوسری جانب سپریم کورٹ نے بھی سیشن عدالت کو اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے فیصلہ آنے تک توشہ خانہ کیس کا فیصلہ کرنے سے روکا تھا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے چار جولائی کو بھی توشہ خانہ کیس قابل سماعت ہونے کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر سیشن کورٹ کو دوبارہ سن کر فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے تفصیلی فیصلے میں لکھا تھا کہ عدالت نے آٹھ قانونی سوالات کے ساتھ معاملہ واپس ٹرائل کورٹ کو بھجوایا۔