
حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والے ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ نے ہر طرف دھوم مچا دی، کہانی اس وقت زیادہ ہٹ ہوئی جب لوگوں نے اس میں جویریہ سعود کی ایکٹنگ دیکھی اور ’بے بی باجی‘ کے ساتھ ان کی نوک جھوک نے سر اٹھایا۔
بے بی باجی کا کردار سینیئر اداکارہ ثمینہ احمد نے ادا کیا۔
ثمینہ احمد کے نصف صدی سے زیادہ عرصہ پر محیط فنی سفر کا احاطہ کرنا آسان نہیں۔ انہوں نے پی ٹی وی کے یادگار ڈرامے ’وارث‘ سے پہچان حاصل کی جس کے بعد ان کے بہت سے ڈرامے سپر ہٹ ثابت ہوئے۔ وہ اداکاروں کی اس کھیپ سے تعلق رکھتی ہیں جو فنِ اداکاری پر باقاعدہ یونیورسٹی کا درجہ رکھتی ہیں۔
اردو نیوز نے ثمینہ احمد سے خصوصی انٹرویو کیا اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ انہیں اس پراجیکٹ میں کون سی بات پسند آئی جو انہوں نے یہ کردار ادا کرنے کے لیے ہامی بھری؟
ثمینہ احمد نے بتایا کہ ’جب مجھے ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ میں کام کرنے کی آفر ہوئی تو مجھے یہ کہانی بہت روایتی لگی، لیکن میرے پرڈیوسر نے کہا کہ آپ نے یہ ڈرامہ ہر حال میں کرنا ہے، تو میں نے ان سے کہا کہ ٹھیک ہے مجھے ذرا سکرپٹ بھیجیں۔ میں نے سات آٹھ قسطیں پڑھیں تو مجھے اس میں دو چیزیں اچھی لگیں ایک یہ کہ اس کی زبان میں بناوٹی رنگ نہیں تھا۔ دوسرا یہ کہ اس میں جو مردوں کے کردار ہیں وہ گھر کے کام بھی کرتے ہیں، صرف یہ نہیں کہ دفتر گئے اور گھروں میں ان کے کردار ہی نہیں ہیں اور ساس بہوئیں آپس میں لڑ رہی
