

بھارتی سپر اسٹار رجنی کانت کی فلم ‘جیلر’ دنیا بھر میں 10 اگست کو ریلیز ہونے جارہی ہے اور بھارت کی جنوبی ریاست تامل ناڈو میں فلمی شائقین اپنے جوش و خروش پر قابو نہیں رکھ پا رہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست تامل ناڈو میں بیشتر ملازمین نے اپنے دفاتر میں فلم کی ریلیز والے روز چھٹی کی درخواستیں دی ہیں۔
اسی کے پیشِ نظر ریاست کی 2 کمپنیوں نے 10 اگست یعنی جمعرات کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، ان میں سے ایک کمپنی نے تو چنئی، بنگلورو، تریچی، ترونیل ویلی، چنگل پٹو، متوتھاوانی، اراپالیم اور الگاپن نگر میں بھی اپنی کمپنیوں کو بند رکھنے کا اعلان کیا۔