اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نےکے الیکٹرک صارفین کے لیے یکساں ٹیرف کے اطلاق کی منظوری دے دی۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
اعلامیےکے مطابق اجلاس میں وزیر اعظم ریلیف پیکج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر 10 ماہ کے لیے 5 اشیاء پر سبسڈی کی منظوری دی گئی، 5 ضروری اشیاء پر سبسڈی یکم اگست سے 30 جون تک اور آٹے کی قیمت میں اضافہ نہ کرنےکی ہدایت کی گئی۔
اجلاس میں میڈیا ورکرز اور فنکاروں کے لیے صحت انشورنس کی مد میں 3 ارب روپے منظور کیےگئے۔
ای سی سی نے وزارت دفاع کے لیے 50 کروڑ روپےکی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور کرلی۔
ترسیلات زر کی وصولی میں اضافےکے لیے اسٹیٹ بینک کی 6 مراعاتی اسکیموں کی منظوری دی گئی، ای سی سی نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے یکساں ٹیرف کے اطلاق کی منظوری بھی دے دی۔
ای سی سی نے ٹرانسمیشن لائن پالیسی 2015 میں ترامیم کی منظوری بھی دے دی۔