محراب پور کمسن ملازمہ فاطمہ کی ہلاکت کی تحقیقات کیلئے قبر کی کھدائی کے بعد لاش نکال لی گئی۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق رانی پور میں گھریلو ملازمہ کی ہلاکت کیس میں لاش سے اعضا لینے کا کام شروع کیا گیا، ڈاکٹرز کی ٹیم نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں لاش کا معائنہ کیا۔ لاش کی حالت نارمل ہے۔ڈی جی ہیلتھ کا تشکیل کردہ میڈیکل بورڈ قبر کشائی کیلئے قبرستان پہنچا، وزیراعلیٰ سندھ کی بھیجی گئی ٹیم کے 2 اراکین بھی اس موقع پر موجود تھے جن میں کراچی اور سکھر کے فرانزک ڈاکٹر شامل تھے۔