کراچی ; ایف آئی اے نے ٹریول ، عمر ہ کمپنیوں کے خلاف لاکھوں ریال کی غیر قانونی منتقلی کی تحقیقات کا آغاز کر دیاہے ۔
نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ عمرہ زائرین کے ویزوں کی مکمل ادائیگی بینکنگ چینل کے ذریعے نہ ہونے کا انکشاف ہواہے ،لاکھوں ریال حوالہ ہنڈی و دیگر غیر قانونی ذرائع سے بیرون ملک ادا کیئے گئے ،عمرہ زائرین کی تعداد کے اعتبار سے رقوم منتقلی کے شواہد نہ ملنے پر تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،لاہور کی بڑی عمرہ کمپنی بھی تحقیقات کی زد میں آ گئی ہے ۔
سعودی عرب میں بھی بعض عمرہ کمپنیوں کے خلاف تحقیقات جاری ہیں،عمرہ کمپنیوں پر ویزا فیس بینکنگ چینلز کے علاوہ دیگر ذرائع سے وصول کرنے کا الزام ہے ۔42نیوز کراچی