جوہانسبرگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اے بی ڈیویلیئرز نے ورلڈ کپ سیمی فائنل میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کی پیشگوئی کر دی تاہم انہوں نے پاکستان کوشامل نہیں کیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق 5 اکتوبر سے شروع ہونیوالے کرکٹ ورلڈ کپ میں 10 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جن میں سے سب سے زیادہ پوائنٹس حاصل کرنیوالی 4 ٹیمیں سیمی فائنلز میں پہنچیں گی۔
بھارت سے متعلق اے بی ڈیویلیئرز کا کہنا تھا کہ ہوم کراؤڈ اور ہوم گراؤنڈ کے اضافی فائدے کے سبب یہ ٹیم ورلڈ کپ کا فائنل بھی جیت سکتی ہے۔