کراچی : نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے دین کے نام پر غدر مچانے کی کوشش کرنے والوں کیلئے پیغام میں کہا جو لوگ سمھجتے ہیں کہ ہم لڑ کر تھک گئے ہیں ، وہ غلط فہمی کا شکار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کراچی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بٹگرام ریسکیو آپریشن میں کامیابی پر بہت خوشی ہوئی، رات جب آخری بچےکوریسکیوکیاگیاتوہم بہت زیادہ خوش تھے، ہم اس کامیابی کاجشن بھی منائیں گے۔
انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ ان بچوں نےہم سب کواکٹھا کیا ہے ، انتظامیہ،فوج اورمقامی افرادنےمشترکہ محنت سےبچوں کوبچایا، دفاعی ادارے کےلوگ ہر آفات میں کام کرتےہیں، ہم اس بحث میں نہیں پڑسکتے تھے کہ ان بچوں کو بچانا کس کا کام ہے۔
نگران وزیراعظم نے کہا کہ کل وزیرستان میں ہمارے 10 جوان شہید ہوئے ہیں، پاکستان کسی کےسامنےسرنڈرنہیں کرےگا، یہ ہمارا گھر ہے ہم اسے اپنے انداز سے چلائیں گے، کوئی سمجھتا ہے ہمارے حوصلے پست ہوں گے وہ غلط فہمی کا شکار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنےشہدااورانکےقربانیوں کونہیں بھولیں گے اور ہم مزیدشہادتیں دینےسےگریزنہیں کریں گے۔
انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ ہم ٹیکس کلیکشن کر کے لاانفور سمنٹ پر لگا کر لڑ رہےہیں، ہم کسی سےخیرات نہیں لےرہے، دہشت گردی اور انتہا پسندی کوختم کریں گے۔
نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لوگ سمجھتےہیں کہ تنخواہ کےبدلےسروس دے رہےہیں ایسانہیں ہے، ہم تنخواہیں نہیں احترام دیتےہیں اوراحترام ہی ان کی تنخواہ ہے، جو قوم تنخواہ دے رہی ہے وہ احترام اور تکریم کی ہے اور دیتے رہیں گے۔
انھوں نے کہا کہ محمدﷺکے دین کےنام پر جو غدر مچانے کی کوشش کررہےہیں ان کیلئےپیغام ہے، وہ کچھ عرصے تک تو لڑ سکتے ہیں مگرلانگ ٹرم کیلئےنہیں لڑ سکتے، وہ غلط فہمی کا شکارہیں انہیں نہیں پتا کہ ان کا واسطہ کس سےپڑاہے، خودکش حملہ آوروں اور جہنم کےکتوں سےہم نہیں ڈرتے۔
انوارالحق کاکڑ نے واضح کیا کہ ان گمراہوں کیخلاف ہم لڑتےرہیں گےیہ گمراہ ہیں اوررہیں گے، اللہ سےدعاہےکہ وہ ان گمراہوں کوراہ ہدایت پرلےآئے۔