اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے عوام پر پھر بجلی گراتے ہوئے 5 روپے 40 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی ہے۔ اس کا اطلاق لائف لائن کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔