(42 نیوز) باکسر عامر خان اور فریال مخدوم کے درمیان علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگ گئیں۔
برطانیوی نیوز اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر سے ان اہلیہ فریال مخدوم نے علحدگی اختیار کر لی ہے، وہ دونوں اب الگ رہنے لگ گئے ہیں، فریال مخدوم اس وقت مشکل وقت سے گزر رہی ہیں اور ساری توجہ بچوں کی تربیت پر مرکوز کر لی ہے۔
(42 نیوز)
دوسری جانب باکسر عامر خان کو بھی ماڈل سمیرا کو پیغامات بھیجنے پر افسوس ہے، عامر اور فریال کے 3 بچے ہیں، باکسر عامر خان اور ماڈل سمیرا کے درمیان غیر اخلاقی میسجز کا انکشاف عامر اور فریال کی شادی کی 10ویں سالگرہ کے موقع پر ہوا۔
واضح رہے کہ پاکستانی نژاد برٹش باکسر عامر خان کی جانب سے غیر اخلاقی پیغامات بھینجےپر برطانوی میڈیا نے باکسر اور 25 سالہ ماڈل سمیرا کے درمیان رابطوں کا بھانڈا پھوڑ دیا تھا۔ البتہ باکسر کی جانب سے لڑکیوں کو غیراخلاقی پیغامات بھیجنے پر اہلیہ فریال مخدوم سے معافی بھی مانگ لی تھی۔ (42 نیوز)