(42 نیوز)روپے کی قدر میں بہتری نہ آ سکی،کاروباری ہفتے کے پہلے دن کے آغاز سے ہی امریکی ڈالر نے اڑان بھرنا شروع کر دی۔
انٹربینک میں ڈالر 20 پیسے مہنگا ہوگیا،انٹربینک میں ڈالر 301 روپے 20 پیسے کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ ہورہا ہے،ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر 301 روپے پر بند ہوا تھا.
ہفتے کے آخری کاروباری روز کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 314 روپے پر برقرار رہا، یورو 2 روپے کمی سے 339 روپے کا ہوا اور برطانوی پاونڈ بھی 1 روپے کم ہو کر 398 روپے کا ہو گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں امارتی درہم 87 روپے اور سعودی ریال 84 روپے پر ہی برقرار ہیں۔
دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑھتا ہوا درآمدی بل مسائل پیدا کررہا ہے ،ایک ہفتے میں بیرونی قرض کی مد میں 12.50 کروڑ ڈالر کی ادائیگی ہوئی ہے (42 نیوز)