کئی آن لائن صارفین نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ ایک خفیہ کیبل یعنی سفارتی ‘سائفر’، جس میں یہ کہا گیا تھا کہ امریکی انتظامیہ گزشتہ برس سابق وزیراعظم عمران خان کو اقتدار سے ہٹانا چاہتی ہے، سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔
10 اگست کو ایک سوشل میڈیا صارف نے مطلوبہ دستاویز کا اسکرین شاٹ پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’ایک اور سائفر لیک ہو گیا’۔
مبینہ دستاویز پر تاریخ 7 مارچ 2022 درج ہے اور اس کی نشاندہی ‘سیکرٹ ‘یعنی خفیہ کے طور پر کی گئی ہے۔
‘سائفر’ میں امریکا میں تعینات پاکستان کے اس وقت کے سفیر اسد مجید اور جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کےامریکی انڈر سیکرٹری ڈونلڈ لو کے درمیان ہونے والی مبینہ گفتگو کا تفصیلی ذکر کیا گیا ہے۔
اس دستاویز میں امریکی اہلکار کے حوالے سے لکھا گیا ہے کہ ‘پاکستان کے موجودہ وزیراعظم (عمران خان) کو ہٹانے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں’۔
اس پوسٹ کو ایکس، جسے پہلے ٹوئٹر کے نام سے جانا جاتا تھا، پر 64 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا جبکہ 356 مرتبہ ری پوسٹ اور 761 بار لائک بھی کیا گیا۔
اس مبینہ دستاویز کو دوسرے سوشل میڈیا صارفین نے بھی پر شیئر کیا۔
کچھ آن لائن صارفین اس بات پر یقین کرتے دکھائی دئیے کہ یہ دستاویز مستند (اصلی) ہے۔
ایک صارف نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ
جب کہ سوشل میڈیا صارف نے اپنی پوسٹ میں یہ سوال اٹھایا کہ ‘کیا یہ سفارتی زبان صرف پاکستان کے لیے ہے یا کسی اور ملک کے لیے بھی؟’
3 سابق سفیروں نے جیو فیکٹ چیک کو اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی دستاویز جعلی ہے، اور اس کی کسی بھی ’ سائفر ‘سے کوئی بھی مماثلت نہیں ہے۔
ایک سابق سیکرٹری خارجہ اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق مستقل نمائندے شمشاد احمد خان نے ٹیلی فون پر جیو فیکٹ چیک کو بتایا کہ ‘سائفر میں ہمیشہ سیکرٹری خارجہ کو مخاطب کیا جاتا ہے’۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سائفر کا متن ہمیشہ کوڈِڈ لینگویج (اشاروں کی زبان) میں لکھا جاتا ہے اور اسے کوئی بھی نہیں سمجھ سکتا۔
انڈیا میں پاکستان کے سابق ہائی کمشنر عبدالباسط نے ٹیلی فون پر جیو فیکٹ چیک کو بتایا کہ ‘یہ سائفر نہیں ہے، اس طرح سائفر نہیں لکھا جاتا’۔
ایک اور سابق سفارت کار نے اس معاملے کی حساسیت کے پیش نظر اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر جیو فیکٹ چیک کو بتایا کہ ‘میں نے اس قسم کا فارمیٹ (طریقہ کار) اپنی پروفیشنل لائف میں آج تک نہیں دیکھا’۔
اس کے علاوہ، اس من گھڑت پوسٹ کو شیئر کرنے والے صارف نے بعد میں اپنی ایک اور میں اس بات کا اعتراف کیا کہ انہوں نے جو دستاویز شیئر کی تھی وہ طنزیہ تھی۔
ہمیں42newsKarachi پر فالو کریں۔
اگرآپ کو کسی بھی قسم کی غلطی کا پتہ چلے تو42newsKarachi پر ہم سے رابطہ کریں۔