بجٹ پر حکمراں جماعت مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان تحفظات اور اختلافات دور کرنے کے لیے دونوں جماعتوں کی مشترکہ کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔
یہ کمیٹیاں وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ملاقات میں ہونے والی گفتگو کی روشنی میں آگے بڑھیں گی اور لائحہ عمل طے کریں گی۔
جمعرات کو بجٹ پر پیپلز پارٹی کے تحفظات کے حوالے سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی۔