
یقینی طور پر بعض اوقات آپ بھی اس کیفیت سے گزرے ہوں گے کہ دن بھر کی بے پناہ تھکن کے بعد جب رات گئے بستر پر سونے جائیں تو ایسا لگتا ہے کہ نیند آنکھوں سے کوسوں دور چلی گئی ہے۔
بستر پر کروٹیں بدلتے بدلتے جب گھڑی کو دیکھتے ہیں تو کافی وقت بھی گزر چکا ہوتا ہے۔ اس کی کیا وجہ ہوتی ہے اور اس کا علاج کیسے کیا جائے؟
تھکن کے باوجود نیند کیوں غائب؟
ماہرین نے اس کے متعدد اسباب بیان کیے ہیں جنہیں ذیل میں مرحلہ وار درج کیا گیا ہے۔
