پاکستان میں اس وقت وفاق اور چاروں صوبوں میں نگراں حکومتیں قائم ہیں جو آئندہ عام انتخابات تک اپنا کام جاری رکھیں گی، تاہم پنجاب کی نگراں حکومت کی مدت سب سے زیادہ ہو چکی ہے۔
دس ماہ سے زائد عرصے سے قائم پنجاب کی نگراں حکومت تین تین ماہ کا بجٹ پاس کر کے صوبے کا نظم ونسق چلا رہی ہے کیونکہ آئینی طور پر پورے سال کا بجٹ دینا نگرانوں کے دائرہ اختیار میں نہیں ہے۔