لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف سلیکٹر وہاب ریاض کا کہنا تھاکہ سلمان بٹ کے نام پر بہت بات ہوئی ہے، سلمان بٹ کرکٹ کو سمجھتے ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ کا سلمان بٹ کو بطور کنسلٹینسی ہٹانے کا فیصلہ کرتے ہوئے سلمان بٹ کا نام واپس لے لیا ہے۔
وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ کسی کا دباؤ نہیں، سابق کرکٹر سلمان بٹ کو کنسلٹنٹ بنانے کا فیصلہ میں نے ہی کیا تھا، اب انہیں ہٹانے کا فیصلہ بھی میں ہی کر رہا ہوں۔
چیف سلیکٹر نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی، سلمان بٹ کا نام واپس لینے کا فیصلہ صرف میرا ہے، میں نے اپنی ذمہ داری سمجھ کر چیف سلیکٹر کا عہدہ لیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ہی پی سی بی نے سابق کرکٹرز کامران اکمل، راؤ افتخار انجم اور سلمان بٹ کو چیف سلیکٹر وہاب ریاض کے کنسلٹنٹ کی ذمہ داریاں تفویض کی تھیں۔