کیلیفورنیا کے سٹینفورڈ سکول آف میڈیسن میں کی گئی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ آٹھ ہفتوں تک سبزی والی غذا کھانے سے دل کی بیماری کا خطرہ کم ہو سکتا ہے۔ اس تحقیق میں22 جوڑے شامل تھے۔
تحقیق سے پتا چلا کہ سبزی کھانے والوں میں نان ویجیٹیرین ڈائیٹ والوںکے مقابلے میں خراب کولیسٹرول، انسولین کی سطح اور موٹاپا نمایاں طور پر کم ہوتا ہے۔ ان سب کا تعلق دل کی بہتر صحت سے ہے۔ ساتھ ہی اس کے خون میں ضروری غذائی اجزاء کی مقدار بھی زیادہ تھی۔
سبزی کھانے کے فائدے:
1: سبزیوں کھانے میں فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو کہ نظام انہضام کو صحت مند رکھنے میں مدد دیتی ہے۔
2: سبزی کھانے میں سیر شدہ چکنائی کی مقدار کم ہوتی ہے، جو دل کی بیماری کے خطرے کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔
3:سبزیوںمیں وٹامنز، معدنیات اور اینٹی آکسیڈنٹس زیادہ ہوتے ہیں، جو ہماری مجموعی صحت کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں۔
ذیابیطس کی روک تھام میں موثر:
ایک تحقیق کے مطابق سبزی کھانے والے افراد میں انسولین کی مقدار میں تقریباً 20 فیصد کی کمی دیکھی گئی۔ انسولین کی اعلی سطح ذیابیطس کی نشوونما کے لئے ایک خطرہ عنصر ہے۔
عمر بڑھنے کو کم کرتی ہیں:
سبزی کی غذا آنتوں میں بیکٹیریا کی افزائش اور ٹیلومیر کے نقصان کو کم کرتی ہے۔ Telomeres DNA کی ایک قسم ہے جو خلیوں کی عمر کا تعین کرتی ہے۔ سبزی کھانے سے بھی عمر بڑھنے کی رفتار کو کم کیا جا سکتا ہے۔