ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے عزیر بلوچ اور جبار لنگڑا گروپ کے انتہائی مطلوب کارندے کوگرفتار کر کے اس کے قبضے سے ایک ہینڈ گرنیڈ برآمد کر لیا۔ ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کے ایس ایس پی امجد حیات کی جانب سے اتوار کو جاری اعلامیہ کے مطابق لیاری گینگ وار عزیر بلوچ اور جبار لنگڑا گروپ سے تعلق رکھنے والے ملزم عرفان کو تھانہ کلری کی حدود سے گرفتار کیا گیا ہے۔سنگین نوعیت کے واقعات میں ملوث ملزم عادی و پیشہ ور ہے، ملزم اس سے قبل بھی مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔ ملزم کے سابقہ کریمنل ریکارڈ کے مطابق ملزم پر ایف آئی آر نمبر 80/2020 بجرم دفعہ 23(I)A سی ٹی ڈی میں درج ہے، اس کے علاوہ ملزم پر ایف آئی آر نمبر 223/2014 بجرم دفعہ 353/324/184/34 تھانہ کلاکوٹ اور ایف آئی آر نمبر 224/2014 بجرم دفعہ 23(I)A تھانہ کلاکوٹ درج ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کے ساتھیوں سے متعلق پوچھ گچھ شروع کردی گئی ہے۔
Related Stories
8 جنوری, 2025
4 اپریل, 2024