جبری گمشدگیوں کے خاتمے، سیاسی کارکنوں اور طلباء کے ماورائے عدالت قتل اور تمام لاپتہ افراد کی بازیابی سمیت مطالبات پر مشتمل پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے ہوئے، بی وائی سی کے حامی بلوچستان یونیورسٹی کے علاقے سریاب روڈ کے سامنے جمع ہوئے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے طلبہ رہنماؤں اور کارکنوں نے تربت کے مظاہرین کی حالیہ حراست کی مذمت کی اور کہا کہ عبوری حکومت اور ریاستی حکام لاپتہ افراد کے مسائل حل کرنے کے لیے تیار نہیں۔ انہوں نے اپنے مطالبات کی منظوری تک اپنی تحریک جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ بچوں نے دالبندین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جس میں ان افراد کی تصویریں اٹھا رکھی تھیں جو طویل عرصے سے لاپتہ ہیں۔ انہوں نے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے نعرے لگائے۔