Skip to content
پاکستان کے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ’اسلام آباد میں خودکش دھماکے کے ملزمان گرفتار کر لیے ہیں۔‘
انہوں ںے منگل کے روز جیو نیوز کو بتایا کہ ’حملے کے لیے استعمال ہونے والی ٹیکسی کا ڈرائیور بے گناہ تھا، اس کا کوئی قصور نہیں تھا۔’
’ملزم نے ٹیکسی کرائے پر حاصل کی تھی، یہ افراد ضلع کرم سے چلے اور راولپنڈی میں ٹھہرے۔‘
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے مزید بتایا کہ ’خودکش حملے کے ہینڈلرز کو بھی پکڑ لیا گیا ہے، ہم نے چار پانچ لوگوں کو حراست میں لیا ہے۔‘