پاکستان نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی کورونا سکریننگ دوبارہ سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بارڈر ہیلتھ سروسز نے کورونا کی نئی قسم کے پھیلاو کے پیش نظر سول ایوی ایشن حکام کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔
اردو نیوز کے پاس دستیاب بارڈر ہیلتھ سروسز کے جاری کردہ مراسلے کے مطابق ’دوبارہ سکریننگ سخت کرنے کا فیصلہ دنیا بھر میں کورونا وبا کے پھیلاؤ کے تناظر میں کیا گیا ہے جس کے لیے تمام ایئر پورٹس کو مراسلہ بھجوایا جا رہا ہے۔‘
مراسلے میں جاری ہدایت نامے کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی سکریننگ دوبارہ سخت کرتے ہوئے بیرون ملک سے آنے والی تمام پروازوں کے دو فیصد مسافروں کا ریپیڈ اینٹی جن ٹیسٹ کروایا جائے۔