نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے پہلے روز 48 رنز پر 3 وکٹیں گنوانے کے بعد بظاہر پاکستانی بیٹنگ لڑکھڑا چکی تھی، مگر بابر اعظم اور سرفراز احمد کی ذمہ دارانہ اننگز نے پاکستانی سکور کو باآسانی 300 کے پار پہنچا دیا۔
پہلے روز کے اختتام سے قبل سرفراز احمد 86 رنز پر آوٹ ہوئے تو آغا سلمان نمبر 7 پر بلے بازی کرنے آئے۔ دوسرے روز کھیل کے آغاز پر بابر اعظم 161 رنز پر آوٹ ہوئے تو سلمان کے ساتھ دوسرے اینڈ پر ٹیل اینڈرز کی آمد شروع ہو چکی تھی۔