پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ملک بھر میں ’جیل بھرو تحریک‘ کے پہلے مرحلے کا آغاز ہو چکا ہے۔ لاہور سے شروع ہونے والی اس تحریک میں ایک ہی دن میں ڈرامائی واقعات ہوئے اور آخری وقت تک یہ سمجھ نہیں آرہی تھی کہ کس کی حکمت عملی بہتر ہے تحریک انصاف کی یا پھرپولیس کی۔ بدھ کی صبح 11بجے ہی جیل روڈ پر واقع تحریک انصاف کے مرکزی دفتر میں کارکنان اکھٹے ہونا شروع ہوئے جبکہ یاسمین پہلی رہنما تھیں جو وہاں پہنچی تھیں۔