قومی اسمبلی کے سپیکر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کے استعفے قانون و آئین اورقومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے تحت استعفے منظور ہو چکے ہیں۔
پیر کو پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کی۔ پی ٹی آئی وفد میں عامر ڈوگر، کنول شوذب، ساجدہ بیگم، عامر کیانی، عاصمہ حدید، امجد نیازی، ظل ہما،شوکت علی بھٹی، فیض اللہ،خرم شہزاد اور طاہرصادق شامل تھے۔
قومی اسمبلی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں پی ٹی آئی کے سابق ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری پربات ہوئی اور پی ٹی آئی وفد نے استعفوں کی منظوری کے اقدام کو واپس لینے کی استدعا کی