آئی ایم ایف شرط: رواں مالی سال بجلی صارفین سے 721 ارب اضافی وصول کیے جائیں گے
اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی شرط پر رواں مالی سال بجلی صارفین سے 721 ارب اضافی وصول کیے جائیں گے۔
ستمبر تک سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے25 پیسے فی یونٹ مہنگی ہوگی جس سے 39 ارب موصول ہوں گے جب کہ ستمبر سے دسمبر تک فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4 روپے 37 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی ہوگی اور 122 ارب روپے موصول کیے جائے گیں۔