پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل دیے جانے کے بعد افغانستان کے خلاف سیریز اور ایشیا کپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان 10 اگست تک کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انضمام الحق کی سربراہی میں تشکیل دی جانے والی سلیکشن کمیٹی میں کوچز کی شمولیت کی پالیسی عارضی ہے، وقت کی کمی کے باعث پالیسی کو برقرار رکھا گیاہے، انضمام الحق کو اپنی مرضی کے مطابق سلیکشن ٹیم بنانے کا اختیار ہوگا، ممکنہ طور پر ورلڈ کپ کی ٹیم کے انتخاب سے قبل انضمام اپنی سلیکشن ٹیم بنا سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ انضمام الحق کو پی سی بی نےمقرر کیا ہے، ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر، ہیڈکوچ گرانٹ بریڈ برن اور سیکرٹری حسن چیمہ بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔