پاکستان کے گولفر حمزہ امین نے آسڑین نیشنل اوپن گولف چیمپئین شپ جیت کر قوم کو یوم آزادی کا تحفہ پیش کیا ہے۔
آسڑین نیشنل اوپن گولف چیمپئن شپ میں حمزہ امین نے تھری انڈر پار کے ساتھ ٹائٹل اپنے نام کیا۔
اپنے سوشل میڈیا پیغام میں حمزہ امین کا کہنا تھا یہ میرا 11 واں پروفیشنل ٹائٹل ہے، ٹائٹل اپنے والد کے نام کرتا ہوں جو میرے ساتھ موجود تھے اور انہوں نے میری رہنمائی کی۔ان کا کہنا تھا میں اپنے تمام سپورٹرز اور اہلیہ عشنا شاہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو ہمیشہ میرا حوصلہ بڑھاتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا میں اپنے تمام سپورٹرز اور اہلیہ عشنا شاہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو ہمیشہ میرا حوصلہ بڑھاتی ہیں۔