بالی وڈ کے بھائی جان سلمان خان کو بھارتی فلم انڈسٹری کا اسٹائل آئیکون کہا جائے تو یہ غلط نہ ہوگا، ان کے فیشن سینس کی تعریفیں تو ان کے ناقدین بھی کرتے ہیں۔
فلم تیرے نام میں سلمان کا رادھے والا ہیر اسٹائل ہو یا پھر دبنگ فلم میں چل بل پانڈے کی موچھیں، مداحوں کو سلمان خان کا ہر روپ پسند آتا ہے۔
اتوار کو مداحوں نے سلمان خان کو ایک نئے ہیر اسٹائل میں دیکھا جس کی دھوم سوشل میڈیا پر بھی مچ گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اتوار کی رات جب سلمان خان ممبئی میں ایک پارٹی میں شرکت کے لیے ہوٹل پہنچے تو اداکار کو بظاہر گنجا دیکھا گیا جسے فوجی ہیر کٹ( بال بلکل چھوٹے) بھی کہا جاسکتا ہے، سلمان کے اس نئے ہیئر اسٹائل کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئیں تو مداح تجسس میں پڑگئے۔سردار امہ کلثوم
سوشل میڈیا پر کچھ صارفین نے سلمان کی نئی فلم میں ان کے کردار کے حوالے سے پیش گوئی کی تو کسی نے انہیں آرمی مین کہہ دیا۔
آخر سلمان خان کے اس نئے ہیر اسٹائل کی وجہ کیا ہے؟
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان بالی وڈ ہدایتکار اور پروڈیوسر کرن جوہر کی اگلی ایکشن فلم میں نظر آئیں گے جس میں وہ آرمی افسر کا کردار ادا کریں گے۔
فلم کا نام اور مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں،البتہ بتایا گیا ہے کہ فلم کی شوٹنگ رواں سال نومبر میں شروع ہوگی۔
اسی فلم میں آرمی افسر کا کردار نبھانے کے لیے سلمان خان نے مبینہ طور پر نیا ہیئر اسٹائل رکھا ہے، جو لک ٹیسٹ میں کام آئے گا۔
واضح رہے کہ سلمان خان رواں سال ٹائیگر تھری میں نظر آئیں گے، جو دیوالی پر ریلیز کی جائے گی۔