یشیا کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کے پہلے ہی میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے شاندار سنچری اسکور کی جس کے بعد انہوں نے سابق پاکستانی کپتان یونس خان کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔
بدھ کو ایشیا کپ 2023 کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے نیپال کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 238 رنز سے شکست دے دی۔
ملتان میں کھیلےگئے ایشیا کپ کے پہلے میچ پاکستان نے نیپال کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد قومی ٹیم نےکپتان بابراعظم اور افتخار احمد کی شاندار بیٹنگ کی بدولت نیپال کو 343 رنز کے پہاڑ تلے دبا دیا۔
بابراعظم نے نیپال کے خلاف ون ڈے کیرئیر کی 19 ویں سنچری اسکور کی اور 151 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جب کہ افتخار احمد نے بھی نیپالیوں کی خوب درگت بنائی اور 71 گیندوں پر 109 رنز بورڈ پر سجاکر ناقابل شکست رہے۔
جواب میں مہمان ٹیم 24 ویں اوور میں 104 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
یونس خان کا ریکارڈ:
بابراعظم نے 151 رنز کی اننگز کھیلی جس کے بعد وہ ایشیا کپ ون ڈے میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے۔
رنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق اس فہرست میں پہلے نمبر پر بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی ہیں جنہوں نے 2012 کے ون ڈے ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف 183 رنز بنائے تھے۔
اب دوسرے نمبر پر بابر آگئے ہیں، اس سے قبل اس نمبر پر یونس خان تھے جو اب تیسرے نمبر پر چلے گئے۔
یونس خان نے 2004 میں ہانگ کانگ کے خلاف 144 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔
فہرست میں چوتھا نمبر بنگلادیش کے مشفق الرحیم کا ہے جنہوں نے 2018 میں سری لنکا کے خلاف 144 رنز بنائے، پانچویں نمبر پر پاکستان کے اسٹار آل راؤنڈر شعیب ملک میں ہیں جنہوں نے 2004 میں بھارت کے خلاف 143 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔