پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف جمعرات کو انڈیا اور پاکستان کے میچ سے دو دن قبل احمدآباد پہنچیں گے۔
بدھ کو پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ذکا اشرف احمدآباد میں ورلڈ کپ میں پاکستان اور انڈیا کا میچ 14 اکتوبر کو نریندر مودی سٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھیں گے۔
ذکا اشرف کا اپنے انڈیا کے دورے کے حوالے سے کہنا ہے کہ ’میں نے خود انڈیا کے سفر میں تاخیر کی تھی لیکن اب یہ تصدیق ہو گئی ہے کہ پاکستانی صحافیوں کو میگا ایونٹ کی کوریج کے لیے ویزے جاری کرنے کے لیے پاسپورٹ مانگ لیے گئے ہیں۔ اس لیے میں اب کل انڈیا کے لیے روانہ ہو رہا ہوں۔‘