نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق گوجرانوالہ کی تھانہ اروپ کی حدود میں ہاؤسنگ سوسائی میں ڈاکوؤں نے دو گھر تاک رکھے تھے جہاں اسلحے کے زور پر داخل ہوئے۔ ایک گھر میں ڈاکوؤں نے عورتوں اور کمسن بچوں پر پستولیں تان کر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور زیورات، قیمتی گھڑیوں سمیت اشیا لوٹ لیں۔
پہلی واردات کے بعد ڈاکو اسی سوسائٹی میں واقع دوسرے گھر میں بھی اسلحے کے زور پر گھس گئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر طلائی زیورات 20 لاکھ روپے نقدی سمیت سامان لوٹ لیا۔ دونوں وارداتوں میں ڈاکوؤں نے 100 تولے سے زائد سونا لوٹا ۔ پولیس نے دونوں گھروں سے ثبوت اکٹھے کر کے ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کروا دی۔