نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نئے ہیئر اسٹائل نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔
امریکی میڈیا کے مطابق، منگل کے روز ڈونلڈ ٹرمپ کو فلوریڈا کے ویسٹ پام بیچ میں واقع ان کے ٹرمپ انٹرنیشنل گالف کلب میں ایک مختلف ہیئر اسٹائل کے ساتھ دیکھا گیا۔ اس نئے انداز نے سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں کو جنم دیا کہ شاید انہوں نے نیا ہیئر کٹ اپنایا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ٹرمپ کے حامی مائیکل سولاکیوچ نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ٹرمپ کے بالوں کا انداز مختصر اور زیادہ ترتیب یافتہ نظر آیا، جو ان کے عام انداز سے مختلف تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا مخصوص ہیئر اسٹائل، جس میں ان کے بال اطراف اور اوپر سے پھولے ہوئے دکھائی دیتے ہیں، ان کی عوامی شخصیت اور برانڈ کا نمایاں حصہ رہا ہے۔ یہ اسٹائل کئی دہائیوں سے موضوعِ بحث رہا ہے، کبھی اس کی نقل کی گئی تو کبھی اسے تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
یہ تبدیلی، اگر جان بوجھ کر کی گئی ہو، تو ایک بڑی تبدیلی تصور کی جا سکتی ہے۔ تاہم، یہ بات واضح نہیں کہ یہ نیا انداز مستقل ہے یا ٹرمپ کی ہیئر کیئر روٹین میں کسی عارضی تبدیلی کا نتیجہ۔