
سنہ 1912 میں سمندری جہاز ٹائٹینک کے غرق ہونے سے چند روز قبل ایک مسافر کی جانب سے جہاز سے لکھا گیا خط تقریباً چار لاکھ ڈالر میں نیلام ہوا ہے۔ امریکی خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ (اے پی) کے مطابق یہ خط آرچیبالڈ گریسی نامی مسافر نے تحریر کیا تھا، جو اس ہولناک حادثے میں زندہ بچ گئے تھے۔ آرچیبالڈ گریسی فرسٹ کلاس کے مسافر تھے اور یہ خط انہوں نے 10 اپریل 1912 کو اس شخص کے چچا کو لکھا تھا جس نے بعد میں اسے نیلام کیا۔ خط میں انہوں نے لکھا: ‘یہ اچھا جہاز ہے، لیکن مجھے اس کے بارے میں اپنی رائے دینے کے لیے اپنے سفر کے مکمل ہونے کا انتظار کرنا چاہیے۔
