اسرائیل کی فوج نے جنگ بندی کے عارضی معاہدے کے ختم ہوتے ہی غزہ کی پٹی میں اپنے اہداف پر دوبارہ شدید بمباری کا آغاز کر دیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق پیر کو اپنے حملوں میں تیزی لاتے ہوئے اسرائیلی فوج نے غزہ کے جنوبی قصبے خان یونس میں پناہ لینے والے ہزاروں فلسطینوں کو یہ علاقہ خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔